دوستوں نے کھانے پر بلا کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

دوستوں نے کھانے پر بلا کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)دوستوں نے کھانے پر بلا کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ شادی پورہ میں مرتضیٰ کو اس کے دوستوں نے گھر کھانے پر بلایا جہاں ان کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی جس پر 6 افراد نے مل کر اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیا۔ متاثرہ نوجوان کے مطابق ملزموں نے اس سے دو چیک اور ساڑھے 9 ہزار روپے نقدی بھی چھین لی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں