ناچ گانا ،ہوائی فائرنگ 2خواتین سمیت 9افراد گرفتار

 ناچ گانا ،ہوائی فائرنگ   2خواتین سمیت 9افراد گرفتار

قصور،تلونڈی(نمائندہ دنیا،نامہ نگار) پولیس تھانہ سٹی چونیاں نے مہندی کی تقریب میں ناچ گانا اور ہوائی فائرنگ کرنے پر 2خواتین سمیت 9افراد کو گرفتار کرلیا۔۔

پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر چاہ عالم والا میں چھاپہ مارکر دولہا عاقب کمبوہ کی مہندی کی تقریب میں سرعام ناچ گانا اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزموں ریاض،عباد ، ذاکر ، ادریس ، یوسف ، ارشد ، شاہد ، خواتین (ع) اور( ث) کو گرفتار کرلیا، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں