نوسر بازوں نے شہری کو لاکھوں روپے کے سامان سے محروم کردیا

نوسر بازوں نے شہری کو لاکھوں  روپے کے سامان سے محروم کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نوسر بازوں نے شہری کو لاکھوں روپے کے سامان سے محروم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ سول ہسپتال کے قریب اویس نامی شہری بازار سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے سوٹ خرید کر لیجا رہا تھا کہ دو ملزمان نے اسے مدد کرنے کے بہانے روک لیا، ایک ملزم نے اسے باتوں میں الجھائے رکھا جبکہ اس کا ساتھی سامان لیکر فرار ہوگیا، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں