یوٹیوب کی ٹرینڈنگ ویڈیوز میں جان نثار ٹاپ تھری میں شامل
لاہور(شوبزڈیسک)یوٹیوب نے پاکستان میں 2024ء کی سب سے زیادہ مقبول ہونے والی ویڈیوز کی فہرست جاری کردی ہے جو تین کیٹیگریز پر مشتمل ہے۔
جن میں ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز، ٹاپ میوزک ویڈیوز اور ٹاپ کریئٹرز شامل ہیں اور یہ ٹرینڈز پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے کی دلکش جھلک پیش کرتے ہیں۔رواں سال کے ٹرینڈز پاکستان کی ویڈیو دیکھنے کی ترجیحات کی ایک روشن تصویر پیش کرتے ہیں۔ اس سال انٹرٹینمنٹ کا شعبہ سب سے آگے رہا، جس میں ڈرامے اور ایکشن سے بھرپور فلمیں ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔دلکش مقامی ڈرامے جیسے عشق مرشد، جان نثار اور کبھی میں کبھی تم پہلے تین پوزیشن پر موجود ہیں جو کہانی سنانے کے فن سے پاکستانیوں کی محبت کو ظاہر کرتے ہیں،اس سال کے ٹاپ تین گانے، ایک پنجابی ہٹ، ایک بالی ووڈ بلاک بسٹر اور ایک دلکش پاکستانی گانا شامل ہے۔