باغبانپورہ : پولیس اہلکار کی فائرنگ سے شہری زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر) باغبانپورہ میں پولیس اہلکار نے لڑائی جھگڑے کے دوران گولیاں مار کر شہری کو زخمی کردیا ۔
۔لین دین کے تنازع پر عثمان نامی پولیس اہلکار نے سرکاری پستول سے کزن زاہد کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا۔ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ملزم سمیت 3افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ عثمان نے کزن کو زبردستی ساتھ لیجانے کی کوشش کی متاثرہ شخص کے مزاحمت کرنے پر پولیس اہلکار نے سرکاری پستول سے فائرنگ کردی ۔