قصور:مختلف مقامات سے 3خواتین اغوا

قصور:مختلف مقامات  سے 3خواتین اغوا

قصور(نمائندہ دنیا)شہر اور گردونواح سے 3 خواتین کو اغوا کرلیا گیا، مان گاؤں کی رہائشی خاتون نسیم بی بی نے پولیس تھانہ صدر کو بتایا کہ میری 16سالہ بیٹی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ مصطفی اوررضا اغوا کرکے لے گئے ۔۔

ہرچوکی چونیاں کے رہائشی محمدصادق نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں کو بتایا کہ میری 28سالہ بیوی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزم شہبازنے اغوا کرلیا، بکر منڈی کوٹ رادھاکشن کے رہائشی ارشد نے پولیس کو بتایا کہ میری 15سالہ بھتیجی (س) کوصلاح الدین نے اغوا کرلیا ، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں