قصور:دکان سے ساڑھے 13لاکھ کی نقدی وسامان چوری
![قصور:دکان سے ساڑھے 13لاکھ کی نقدی وسامان چوری](https://dunya.com.pk/news/2024/December/12-09-24/news_big_images/2444752_58372189.jpg)
قصور(نمائندہ دنیا) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلوں سے محروم کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق روسہ ٹبہ سے وقاریونس نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں کو بتایا کہ میری دکان کے شٹر کے تالے توڑ چور اندر سے 4لاکھ 50ہزار نقدی اور 9لاکھ روپے مالیت کا سامان لے گئے ، پولیس تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ پکی حویلی کے قریب ڈاکوؤں نے نعمان سے 1لاکھ 20ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا، حبیب آباد کے قریب سے ڈاکوؤں نے شہری بابر سے ہزاروں کی نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔ غازی مل پھول نگر کے قریب سے ڈاکوؤں نے محمد رانجھا انصاری اور اُس کے ساتھ قربان علی سے ہزاروں کی نقدی اور 2موبائل فونز چھین لیے ، مرالی اڈا کوٹ رادھاکشن کے قریب سے ڈاکوؤں نے شوکت علی سے 40ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔