سابقہ رنجش ،شہری کو فائرنگ کر کے لہو لہان کر دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو فائرنگ کر کے لہو لہان کر دیا گیا۔تھانہ نشاط آباد کے علاقے سمال سٹیٹ کے قریب احمد نامی شہری کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا کہ۔۔۔
مسلح ملزموں نے اس کے کزن کو سابقہ رنجش کی بنا پر قابو کرلیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ فائرنگ کرتے ہوئے لہولہان کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔