لاہورہائیکورٹ بار کے انتخابات بائیومیٹرک ،ضابطہ اخلاق جاری

لاہورہائیکورٹ بار کے انتخابات  بائیومیٹرک ،ضابطہ اخلاق جاری

لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہورہائیکورٹ بارکے 22 فروری کوہونیوالے انتخابات بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ہوں گے ، جس کیلئے الیکشن بورڈ نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔۔۔

 جس کے مطابق جن وکلا کا بائیومیٹرک نہیں ہوگا وہ اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کرپائیں گے ،امیدوار یا سپورٹرز کی دعوتوں پر پابندی ہوگی، کوئی بڑا یا چھوٹا کھانا یا ناشتہ یا چائے نہیں دے گا، امیدواراپنی انتخابی مہم مخصوص سائز کے وزٹنگ کارڈ کے ذریعے چلاسکتے ہیں، امیدواروں کو19 سے 21 فروری تک اپناعلیحدہ صرف ایک انتخابی دفتربنانے کی اجازت ہوگی۔امیدواروں پرتمام عدالتوں کے باہراوربارروم کے اندر یا باہرلائنیں بنا کر ووٹ مانگنے پرپابندی ہوگی۔ سپورٹرزمیٹنگ میں امیدوارسنگل ڈش کیساتھ کھانا دے سکتے ہیں۔ دوران انتخابی مہم ایک امیدوار پانچ ووٹرز وکلا سے زیادہ کیساتھ نقل وحرکت کرنے پر پابندی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں