سمبڑیال:نا معلوم افراد نے خانہ بدوش لڑکے کو قتل کر دیا

 سمبڑیال:نا معلوم افراد  نے خانہ بدوش لڑکے کو قتل کر دیا

سمبڑیال (نامہ نگار )سمبڑیال کے قریبی گائوں بھوپال والا میں نا معلوم افراد نے خانہ بدوش لڑکے کو ڈنڈے مار مار کرقتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بھوپال والا میں 14 سالہ یتیم شعیب جھونپڑی بنا کر اپنی4بہنوں کے ساتھ رہتا تھا اور گھر کا واحد کفیل تھا جسے نا معلوم افراد نے موت کے گھاٹ اتار دیا ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں