امریکی طیاروں کی یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پربمباری

امریکی طیاروں کی یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پربمباری

صنعا،غزہ (اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی جنگی طیارو ں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقوں میں بمباری کردی اور دعویٰ کیا کہ حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیاہے۔۔۔

غزہ میں خون جماتی سردی میں بارش اور خیموں میں ٹھنڈ سے 6 بچوں سمیت 7 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے وحشیانہ حملوں کے ذریعے غزہ میں صحت کی سہولیات اور انسانی بنیاد پر ہنگامی امداد تک لوگوں کی رسائی کو منظم انداز میں روک رہا ہے ۔امریکی سنٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہاہے کہ امریکی بحریہ اور فضائیہ کے طیاروں نے صنعا میں حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ امریکی بحریہ اور فضائیہ کے طیاروں نے بحیرہ احمر کے اوپر سات کروز میزائلوں اور ڈرون کو بھی تباہ کردیا۔دوسری طرف غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 24گھنٹوں کے دوران 40فلسطینی شہید ہوئے ۔ شمالی غزہ میں 5 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم اسرائیل نے اس کی تصدیق نہیں کی ۔ عالمی ادارہ برائے صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروسایڈہانوم گیبریسس نے اپنے بیان میں شمالی غزہ کا کمال عدوان ہسپتال کسی قسم کی طبی سہولت فراہم کرنے کے قابل نہیں رہا، مسلسل اسرائیلی حملوں نے اس کو تباہ و برباد کردیا ۔ اقوام متحدہ کی ایسوسی ایٹ ترجمان فلورنسیا سوٹو نینو مارٹینز نے بتایا کہ اکتوبر سے لے کر اب تک شمالی غزہ تک رسائی کی 150 سے زیادہ کوششیں اسرائیلی حکام نے مسترد کر دی ہیں ۔اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اسرائیل کا ہسپتالوں پر جان بوجھ کر حملے کرنا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں