دبئی میں مقیم غیرقانونی تارکین وطن کو دی گئی مہلت ختم
دبئی (اے پی پی)دبئی میں مقیم غیرقانونی تارکین وطن کو سفری اور قیام کی دستاویزات میں اصلاح حال کیلئے دی گئی مہلت گزشتہ روز ختم ہوگئی ۔۔۔
جس کے بعد بڑے پیمانے پر تفتیشی کارروائیوں کا آغاز کیا جائیگا۔ امارات الیوم کے مطابق دبئی میں رہنے والے ایسے غیرملکی جن کے اقامے یا ورک پرمٹ زائد المیعاد ہو گئے ہیں ان کیلئے حکومت کی جانب سے یکم ستمبر کو خصوصی مہلت کا اعلان کیا گیا تھا جو 31 اکتوبر تک تھی پھر اس میں تین ماہ کا اضافہ کیا گیا تاکہ متاثرہ غیرملکی اپنے قیام کو قانونی شکل دے سکیں۔