گوجرہ :واردتیں ، شہری لاکھوں نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )دوواردتوں میں شہری لاکھوں نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق معلو م ہوا ہے کہ تھانہ سٹی گوجرہ کے علاقہ محلہ آ فتا ب ٹاؤن کا رہائشی محمد آ صف اہلخانہ کے ہمراہ گھر سے باہر گیا ہوا۔۔۔
تھا کہ نا معلو م چور عدم مو جودگی کا فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے گھر میں گھس گئے اور سیف الماری کے تا لے توڑ کر وہاں سے 10 تولے طلا ئی زیورات مالیتی 25 لا کھ ، 5 لا کھ روپے نقدی اور دیگر سا ما ن چوری کرکے فرار ہو گئے ۔ ادھر چک نمبر 296 ج ب کا حسن رضا اپنی موٹر سا ئیکل پر سوار ہوکر محلہ نیوپلا ٹ جارہا تھا کہ لنک روڈ پر دو مسلح موٹر سا ئیکل سوار ڈا کوؤ ں نے گن پوا ئنٹ پر اسے روک لیا اور اس کے قبضہ اسکی موٹر سا ئیکل ، نقدی اور موبا ئل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے واردات کی اطلا ع پولیس کو دے دی گئی ہے ۔