حافظ آباد:کار درخت سے ٹکرا گئی ،میاں بیوی جاں بحق

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )موٹر وے ایم 2 سکھیکی ریسٹ ایریا کے قریب کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔۔۔
حادثہ میں میاں،بیوی جاں بحق جبکہ بیٹی زخمی ہو گئی ۔ منڈی بہائوالدین کے رہائشی ظفر اقبال اپنی بیوی ثانیہ ظفر اور بیٹی ہادیہ کے ہمراہ کار پر لاہور جا رہے تھے ،موٹر وے ایم 2 سکھیکی ریسٹ ایریا کے قریب کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں ظفر اقبال اور اسکی بیوی ثانیہ موقع پر جاں بحق جبکہ ہادیہ شدید زخمی ہو گئی۔زخمی ہادیہ اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔