3افراد کی لاشیں برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر) مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں برآمد ہوگئیں ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق ٹبی سٹی پانی والا تالاب سے 55سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔۔۔
ٹبی سٹی، ترنم چوک سے 40سالہ شخص مردہ حالت میں ملا، داتا دربار بیلا رام روڈ کے فٹ پاتھ سے 50سالہ شخص مردہ حالت میں ملا ۔ہلاک ہونے والے تینوں افراد بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں جن کی شناخت نہ ہو سکی۔