گجرپورہ:11سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ پولیس نے 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔۔۔
ترجمان کے مطابق گجر پورہ کا علاقے میں ملزم عابد بچی کو ورغلا کر ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے لگا، اس دوران گجر پورہ پولیس نے 15 کی کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کوگرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔