لاکھوں کی منشیات برآمد ملزم میاں بیوی گرفتار

لاہور(کرئم رپورٹر) کاہنہ پولیس نے منشیات کے سپلائر خاوند اور بیوی گرفتار کر کے لاکھوں کی منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان کے مطابق کاہنہ پولیس نے میاں بیوی فیصل اور سلمہ بی بی کو پٹرولنگ کے دوران کاہنہ کاچھا انٹرچینج پر مشکوک جان کر روکا تو دوران تلاشی ملزمان سے 12 کلو چرس برآمد ہوئی جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے دیا گیا۔