وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنیوالے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو قابو کرلیا گیا۔۔۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے ملت چوک میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کو روک کر چیک کیا۔ جس میں نصب کیا گیا غیر معیاری گیس سلنڈر جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتا تھا۔ جس کے ڈرائیور کو قابو کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔