ٹریفک بلاک کرنے والے رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مرکزی شاہرہ پر ٹریفک بلاک کرنے والے رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔
تھانہ ریل بازار کے علاقہ گمٹی چوک کے قریب ڈرائیور نے سواریاں بٹھانے کے لیے رکشہ مرکزی شاہراہ کے بیچوں بیچ کھڑا کردیا جس پر ٹریفک پولیس کے اہلکار نے اسے منع کیا تو وہ طیش میں آگیا اور گالم گلوچ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔ پولیس نے حسنین نامی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔