ریڑھیاں لگا کر تجاوزات قائم کرنیوالے 2افراد کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ہسپتال کے سامنے ریڑھیاں لگا کر تجاوزات قائم کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقہ میں واقع ایف آئی سی ہسپتال کے باہر دوران گشت پولیس نے ریڑھیاں لگا کر پھل بیچنے والوں کو تجاوزات ہٹانے کی وارننگ دی جس پر عملدرآمد کے بجائے دکانداروں نے تلخ کلامی شروع کردی۔ پولیس نے ملزم شہباز اور محمد یاسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔