ٹبی سٹی : پولیس اہلکار کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا

ٹبی سٹی : پولیس اہلکار کو  مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹبی سٹی کے علاقے سے نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا۔

اکبر علی رات گیارہ بجے ڈیوٹی کے لئے گھر سے نکلا ،تھوڑی دیر بعد موبائل بند ہو گیا اور وہ ڈیوٹی پر بھی نہ پہنچا۔ پولیس نے اکبر کے بھائی افضل حسین کی مدعیت میں تھانہ بھاٹی گیٹ میں اغوا کا مقدمہ درج کر کے اہلکار کی تلاش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں