50 لاکھ کے اوزار چوری کرنے والے 2 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)نولکھا انویسٹی گیشن پولیس نے شہری کے 50لاکھ کے اوزار چوری کرنے والے 2 ملزم گرفتار کر لئے۔
پولیس ٹیم نے کنٹینر ڈرائیور عبدالوحید اور اس کے ساتھی آصف کو گرفتار کر کے ڈرل مشین،کٹر بلیڈ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق گاڑیوں کے سپیئر پارٹس ودیگر قیمتی سامان بھی برآمد ہوا۔