مانگا منڈی :لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ،بچی سمیت 4افراد زخمی

لاہور((کرائم رپورٹر))مانگا منڈی میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے بچی سمیت4افراد زخمی ہو گئے ۔۔۔
تفصیل کے مطابق علی رضا اور مبارک کے مابین گلی میں پانی کھڑا ہونے پر جھگڑا ہو گیا، اس دوران علی رضا نے رائفل سے فائرنگ کر دی جس کی زد میں بچی فضلیت ، مبارک ، شاہد اور غلام مصطفٰی زخمی ہو گئے ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔