شادی شدہ خاتون کی مزاحمت مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔۔
تھانہ مرید والا کے علاقے چک نمبر 479 گ ب کے رہائشی عدنان نے پولیس کو بتایا کہ اس کی شادی شدہ سالی گھر پر اکیلی موجود تھی کہ اس دوران ملزم زبردستی گھر میں داخل ہو گیا اور اسے قابو کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا۔ جبکہ متاثرہ خاتون نے مذمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔