سابقہ رنجش ،مخالفین کی جانب سے اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

 سابقہ رنجش ،مخالفین کی جانب سے اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر گن پوائنٹ پر گھر میں گھس کر مخالفین کی جانب سے اہلخانہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔

تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے اے بلاک کے رہائشی نقاش نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران ملزم گن پوائنٹ پر سابقہ رنجش کی بنا پر گھر میں داخل ہوگئے اور اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ملز موں کی جانب سے مبینہ طور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں