نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے آئے شہری کی موٹر سائیکل چوری

نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے آئے شہری کی موٹر سائیکل چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نماز جنازہ کی ادائیگی کے لئے آئے شہری کی موٹر سائیکل چوروں کے ہاتھ لگ گئی۔

تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں قائم ڈھیرہ سائیں قبرستان میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے لئے آیا یاسر نامی شہری موٹرسائیکل کھڑی کرکے قبرستان کے اندر داخل ہوگیا۔ اس دوران نامعلوم ملزم اس کی موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں