بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے ماں زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریاکے علاقے میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے ماں زخمی ہو گئی۔۔۔
تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے میں گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران عدنان نامی نوجوان نے طیش میں آکر اپنی والدہ 55سالہ بلقیس بی بی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ۔پولیس نے اطلاع ملنے پر خاتون کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتا ل منتقل کردیا۔