موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

موبائل فون چھیننے کی وارداتوں  میں ملوث ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے نولکھا میں موبائل سنیچنگ کی واردات کرنیوالے ملزم کوگرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہوئے تھے ۔ڈولفن نے دوران سنیپ چیکنگ کنٹرول پر اناؤنس کئے گئے حلیہ کے مطابق ملزموں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فرارہونے کی کوشش کی ،تعاقب کے بعدایک ملزم کوگرفتار کرلیا جبکہ ساتھی رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگیا۔ملزم رضوان کے قبضہ سے چھینے گئے 2 موبائل فون برآمد کر لئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں