خاتون سمیت 7منشیات فروش گرفتار،چرس،شراب،اسلحہ برآمد

خاتون سمیت 7منشیات فروش  گرفتار،چرس،شراب،اسلحہ برآمد

قصور(خبرنگار،نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ بی ڈویژن نے شہر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خاتون سمیت 7 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ۔۔۔

جن کے قبضہ سے 8کلو گرام سے زائد چرس،شراب کی بوتلیں اور ایک پستول برآمد ہواہے ،گرفتار منشیات فروشوں میں طارق بشیر، یاسر نصیب، غلام مصطفی، نسیم بی بی، یونس رمضان اور حسن اقبال شامل ہیں،ملزموں کے خلاف امتناع منشیات کی مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں