موٹر سائیکلوں کو حادثہ نوجوان جاں بحق ، ماں بیٹا زخمی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا نے سے نوجوان جاں بحق، ماں بیٹا زخمی ہو گئے ۔
تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ رنگ روڈ کے قریب مزمل کا بھانجا17سالہ اویس ساکن گوپالپور موٹرسائیکل پر گھر آرہا تھا کہ ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل جس پر سجاو ل اور اس کی والدہ نورین سوار تھیں سے ٹکرا کر گر گیا اور شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، حادثہ میں ماں بیٹا بھی زخمی ہو ئے ۔