برکی: سسرالیوں نے چھری کے وار سے داماد کو زخمی کر دیا

لاہور(کرائم رپورٹر) برکی کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے دوران سسرالیوں نے داماد پر چھریوں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔
گھریلو جھگڑے کے دوران منیب نامی شخص کو اس کی بیوی کے کزن نے طیش میں آکر چھری کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے زخمی کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔