پولیس کا شیشہ کیفے پر چھاپہ دو افراد کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پولیس کا شیشہ کیفے پر چھاپہ، دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ فیض آباد میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں پابندی کے باوجود آصف علی اور احمد فراز نامی افراد شیشہ پینے میں مصروف تھے ۔ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں شیشہ فلیور بھی برآمد کرلیے ۔