انعام کا جھانسہ ، نوسر باز نے شہری کو بھاری رقم سے محروم کردیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انعام کا جھانسہ دیکر نوسر باز نے شہری کو بھاری رقم سے محروم کردیا۔
تھانہ گلبرگ کے علاقہ گورونانک پورہ میں طاہر نامی شخص بازار جا رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم نوسر باز نے اسے روک لیا اور انعامی پرچی کے ذریعے اسے لاکھوں روپے مالیت کا سونا نکلنے کی خوشخبری سنائی۔ انعام کے حصول کے لیے ملزم نے شہری کو رجسٹریشن کی مد میں 20 ہزار روپے جمع کروانے کا جھانسہ دیا اور پیسے لیکر رفو چکر ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔