سابقہ دشمنی پر فائرنگ ، شہری ملازم سمیت شدید زخمی

سابقہ دشمنی پر فائرنگ ، شہری  ملازم سمیت شدید زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابقہ دشمنی پر مخالفین نے شہری کو ملازم سمیت فائرنگ کرکے لہولہان کردیا۔

تھانہ رضا آباد کے علاقہ مدینہ آباد میں خالد نامی شہری اپنے ملازم کے ہمراہ کام کے سلسلے میں جا رہا تھا کہ اس دوران مخالفین میں شامل ملزم عباس نے اسے اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ روک لیا اور اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملزم اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں