سیالکوٹ :راہگیر سے ٹکرانے والا موٹرسائیکل سوار جاں بحق
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )راہگیر سے ٹکرانے والا موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
کنگرہ روڈ پر 25 سالہ حسن موٹرسائیکل پر18سالہ فیصل کے ہمراہ جا رہا تھا کہ پیدل راہگیر 60 سالہ مختار سے ٹکرا کر نیچے گر گئے واقعہ میں حسن موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ مختار اور فیصل کو ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔