حادثے میں نوجوان جاں بحق،3 افراد کی لاشیں برآمد

حادثے میں نوجوان جاں بحق،3 افراد کی لاشیں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) حادثے میں نوجوان جاں بحق جبکہ 3 افراد کی لاشیں برآمدہو گئیں۔ ایدھی فاؤنڈیشن ترجمان کے مطابقکاہنہ کے علاقے کاچھا روڈ ایل ڈی اے چوک کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔۔۔

 جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا ،متوفی کی شناخت 22 سالہ زاہد ولد دین محمد کے نام سے ہوئی ۔ لال پل کے قریب 35 سالہ اور غالب مارکیٹ کے علاقہ سے 45 سالہ نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں جو نشہ کے عادی تھے ۔ نشاط کالونی کے گھر میں 65 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا ، متوفی گھر میں اکیلا اور اہل خانہ دوسرے شہر شادی پر گئے ہوئے تھے ، اس کی شناخت ملک محمد اعجاز اعوان کے نام سے ہوئی جو ہارٹ اٹیک کے باعث جاں بحق ہوا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں