جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریاں ، اسلحہ، منشیات بر آ مد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔
سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پرگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف تھانہ جات کے علاقوں میں پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کے دوران 16 منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے مجموعی طورپر 01 کلو 820 گرام چرس، 02 کلو 170 گرام ہیروئن، 01 کلو 50 گرام آئس، 169 لٹر شراب اور 125 لیٹر لہن شراب برآمد کرلی گئی ۔ جبکہ ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 18 ملز موں کوحراست میں لیاگیا۔ جنکے قبضے سے 15 پسٹل، 01 عدد کلاشنکوف، 01ریپیٹر 12بور، 01 پمپ ایکشن و متعدد گولیاں برآمد کرلی گئیں ۔ گرفتار ملز موں کیخلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے ہیں۔