بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج
مونڈکا(نامہ نگار ) بچی سے دو بھائیوں سمیت تین افراد کی اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج۔موضع بیٹ چین والا کی بستی سیوڑہ کے رہائشی پرویز حسین نے پولیس تھانہ شاہجمال کو بتایا کہ۔۔۔
اس کا بھائی مجاہد حسین محنت مزدوری کے سلسلہ میں دبئی میں مقیم ہے اسکے بچے بھی ہمارے ساتھ رہتے ہیں میں نے اپنی بھتیجی کوبوتل لینے کیلئے بھیجا دیگر بچے آگئے جبکہ (ش) نہ آئی تو اسکی پتہ جوئی کیلئے نکلا تو ڈیرا شاید سیوڑا سے اس کے رونے کی آواز آرہی تھی موقع پر پہنچا تو شاہد سیوڑہ زاہد سیوڑہ اور طاہر موہانہ بھاگ گئے پولیس نے چچا پرویز حسین کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ورثا اور اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔