چور نقدی ،زیورات لے گئے
راہوالی( نمائندہ دنیا )اہلخانہ کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور سیف الماری کا تالہ توڑ کر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور سوا تین لاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات چرا کر لے گئے۔۔۔
اہلخانہ کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور سیف الماری کا تالہ توڑ کر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور سوا تین لاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات چرا کر لے گئے ، محلہ سید پورہ کا رہائشی یاسر نوید ولد غلام نبی آرائیں رات کو اپنی فیملی کے ہمراہ اپنی ہمشیرہ کے پاس گیا صبح واپس آکر دیکھا کہ چوری ہوگئی۔