ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شہری کو حراست میں لے لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شہری کو حراست میں لے لیا گیا۔
تھانہ منصور آباد کے علاقے قائد اعظم پارک میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔ جس کی جانب سے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔