بیوی کو چاقو سے قتل کرنے کی کوشش ،ملزم شوہر گرفتار

 بیوی کو چاقو سے قتل کرنے  کی کوشش ،ملزم شوہر گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) گھریلو ناچاقی پر بیوی کو چاقو سے قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ۔۔

 ایس پی ماڈل تاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا متاثرہ خاتون حیدر چوک نشترکالونی بہن کے گھر آئی ہوئی تھی، ملزم اسلم اور بیوی خدیجہ کے مابین گھریلو ناچاقی پر جھگڑا ہوا، ملزم نے غصے میں بیوی کو چاقو سے مارنے کی کوشش کی اور موقع سے فرار ہو گیا جسے بعد ازاں آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں