منہالہ :اسلحہ کی نمائش ، 2ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) چوکی منہالہ پولیس نے سر عام ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے 2 ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے ۔۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے ملزموں زوہیب اور مبشر کو گرفتار کر کے ان سے آٹو میٹک رائفل، پستول اور گولیاں برآمد کر کے ان خلاف مقدمہ درج کر لیا۔