سوزوواٹر پارک میں اوورسیز پاکستانی کاپیسوں کابیگ چوری ، 3ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) باٹا پور پولیس نے سوزو واٹر پارک میں نہانے کے لیے آئے ہوئے اوورسیز پاکستانی ماجد علی کا پیسوں والا بیگ چوری کرنے والے 03 ملزمان بھاری رقم سمیت گرفتار کر لیا۔
ایس ڈپی او باغبانپورہ وارث کلیار کی سربراہی میں ایس ایچ او باٹا پور نے سوزو واٹر پارک میں نہانے کے لیے آئے ہوئے اوورسیز پاکستانی ماجد علی کا پیسوں والا بیگ چوری کرنے والے 03 ملزمان ارسلان، فیصل اور ایان کوبھاری رقم سمیت گرفتار کر کے چوری 20 لاکھ روپے برآمد کر لیے ۔