متعدد وارداتیں، ڈاکوئوں نے لاکھو ں لوٹ لئے

متعدد وارداتیں، ڈاکوئوں  نے لاکھو ں لوٹ لئے

قصور(نمائندہ دنیا، خبرنگار ) متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے ،موبائل فون، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلیں چھین لیں۔

دیپالپور روڈ سے ڈاکوؤں نے کولڈ سٹور ملازمین کو یرغمال بناکر 30ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیے ،ڈاکوؤں نے دُکاندار عاطف سے 50ہزار،اشرف کی چھت سے زبردستی سولر پلیٹیں لوٹ لیں ۔ یاسر شریف ،معظم عباس، وسیم کی موٹرسائیکلیں، محمدراشد کا رکشہ چوری ہو گیا ۔  پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں