شہری سے موبائل فون جھپٹ لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کال سنتے ہوئے جانے والے شہری سے موبائل فون جھپٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں عمر نامی شہری موبائل فون پر کال سنتے ہوئے جا رہا تھا کہ۔۔۔
اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مبینہ طور پر جھپٹا مار کر اس سے موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔