فصل تباہ کرنے پر 7ملزموں کیخلاف مقدمہ

موترہ(نامہ نگار) زمیندار کی فصل جوار تباہ و برباد کرنے پر سات ملزمان کیخلاف مقدمہ درج۔۔۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ اسلم پور کھرولیاں کے اشرف نے اپنے رقبہ پر فصل جوار کاشت کی ہوئی تھی جس کو ملزم قمر اور چھ نامعلوم نے بذریعہ ٹریکٹر تباہ و برباد کردیا ،اس نے ملزمان کو ایسا کرنے سے منع کیاتو ملزمان نے اس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیناشروع کردیں، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔