دوران ملازمت ملز موں نے لاکھوں روپے اور رکشہ خورد برد کر لیا

دوران ملازمت ملز موں نے  لاکھوں روپے اور رکشہ خورد برد کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ملازمت ملز موں نے لاکھوں روپے مالیت کی رقم اور رکشہ خوردبرد کرلیا۔

تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے پیپلز کالونی نمبر دو میں نثار علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اس کے پاس ملازمت کرتے تھے ۔ جنہوں نے دوران ملازمت مبینہ طور پر ساڑھے تین لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم اور رکشہ خوردبرد کرکے اسے نقصان کا شکار بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں