مزاحمت پر گارڈ زخمی ،ڈاکوئوں نے 13 لاکھ لوٹ لئے

مزاحمت پر گارڈ زخمی ،ڈاکوئوں نے 13 لاکھ لوٹ لئے

کامونکے (تحصیل رپورٹر )موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے سکیورٹی گارڈ کو گولی مار کر نجی کمپنی کے کیشئر سے 13لاکھ روپے لوٹ لئے۔

بتایا گیاہے کہ دوپہر بارہ بجے کے قریب نجی الیکٹرانکس کمپنی کا کیشئر ماڑی روڈ کا فیضان اور سکیورٹی گارڈ سرگودھا کا صغیر احمد موٹر سائیکل پر بینک میں پیسے جمع کر انے جارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر تعاقب کرکے دو نقاب پوش ڈاکوؤں نے روک لیا اور رقم کا تھیلا چھیننے کی کوشش کی۔مزاحمت پر ڈاکوؤں نے گن مین کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا اور 13 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے ۔زخمی گن مین کو تحصیل ہسپتال سے ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں