اٹھارہ ہزاری:زمین کے تنازع پر فائرنگ، 2 افراد زخمی ہو گئے

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )زمین کے تنازع پر ایک گروپ کی فائرنگ، دوسرے گروپ کے 2 افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے موضع نیکوکارہ کچے روڈ پر زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا۔
اس دوران ایک گروپ نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 35 سالہ تصوّر عباس ولد حاجی امین اور 25 سالہ علی حسنین ولد ذوالفقار زخمی ہو گئے ،انہیں رورل ہیلتھ سینٹر گڑھ مہارجہ منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے بھی قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔