5 شادی شدہ سمیت 13 خواتین کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا

5 شادی شدہ سمیت 13 خواتین کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف واقعات میں 5شادی شدہ خواتین سمیت 13 خواتین کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔۔

تھانہ رضا آباد کے علاقے 279 رب کی رہائشی شہناز کوثر نامی خاتون کی 14 سالہ بیٹی صبغتہ اللہ، منصور آباد کے علاقے ملک پور کے رہائشی عبدالستار کی اہلیہ عائشہ، ملت ٹاؤن کے علاقے پیراڈائز ویلی سے جاوید نا می شہری کی گھریلو ملازمہ سعدیہ اور کوثر، تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے یاسر ٹاؤن سے غلام اصغر کی ہمشیرہ سمیرا، بٹالہ کالونی کے علاقے ذوالفقار کالونی سے علی اکبر کی ہمشیرہ زینت ایمان، فیکٹری ایریا کے علاقے مومن آباد کے اسلم کی بیٹی علیشا ، صدر کے علاقے کرامت آباد کے فیصل امین کی شادی شدہ ہمشیرہ، تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے 274 ج ب کی جنتاں بی بی کی شادی شدہ بیٹی اقرا، ٹھیکری والا کے علاقے 81 ج ب کے اصغر کی بیٹی تانیہ، تھانہ سٹی سمندری کے علاقے بسم اللہ ٹاؤن کے رہائشی رمضان کی بہو زینت، تھانہ ترکھانی کے علاقے 47 گ ب کے رہائشی یاسین کی بیٹی گلشان یاسین، تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے سرور اشرف کی اہلیہ رابعہ اور تھانہ روشن والا کے علاقے 233 رب کی رہائشی عزراں بی بی بیٹی اقصیٰ کو ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں